Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قائد اعظم ٹرافی فائنل:وسطی پنجاب مشکلات سے دوچار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے فائنل کا دوسرا روز وسطی پنجاب کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا جب اس کی آٹھ وکٹیں 212 رنز پر گر گئیں جس میں سے چار شکار عرفان اللہ شاہ کی کاوشوں کا نتیجہ تھے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں خیبر پختونخوا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 7 وکٹوں پر 285 رنز سے شروع کی مگر زوہیب خان کے 30 رنز سمیت مجموعہ 300 سے آگے نہ جا سکا۔حسن علی نے چار اور وقاص مقصود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔وسطی پنجاب کو جوابی اننگز میں 12رنز پر دو وکٹیں کھونے کے بعد تیسری وکٹ پر 64 رنز کی شراکت نے سنبھالا جو محمد سعد کے 26 رنز پر آؤٹ ہونے سے ٹوٹ گئی تاہم عثمان صلاح الدین 60اور پھر سعد نسیم 55 رنز بنا کر صورتحال کو سنبھال چکے تھے تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دن کے اختتام تک 212 رنز پر8 وکٹیں گنوا دی گئیں جس کے سبب وسطی پنجاب اب بھی 88 رنز کے خسارے میں ہے ۔قاسم اکرم 35 رنزاور احمد صفی عبداللہ صفر پر کھیل رہے ہیں۔عرفان اللہ شاہ نے 4 جبکہ کپتان خالد عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.