Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یشما گل کا فلاحی کاموں کیلئے پرانے کپڑے بیچنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  اداکار ہ یشما گل نے فلاحی کاموں کیلئے اپنے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ یشما گل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم جانوروں کی بحالی کیلئے کام کرنے والے ادارے کو عطیہ کریں گی۔اداکارہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ سرگرم ہیں اور اکثر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں ۔ اداکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پرا ن کے اس اقدام کو بے حد سراہاہے اورکئی افراد نے ان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کرڈالا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.