Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ رہا، استور اور گوپس میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت منفی نو اور کوئٹہ میں منفی آٹھ تک گرگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.