Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل، موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : مہنگائی کے ستائے عوام مزید مہنگائی کے بھنور میں، عوامی سواری خاص ہونے لگی۔ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، خریدار اور ڈیلر دونوں ہی قیمتوں میں اضافے سے بلبلا اٹھے۔

نئے سال کے آغاز میں ہی مہنگائی کا جھٹکا، عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔ سڑکوں پر سب سے زیادہ نظر آنے والی موٹر سائیکل 70 سی سی 1600 روپے مزید مہنگی کر دی گئی۔ قیمت 77 ہزار900 روپے سے بڑھ کر 79 ہزار500 روپے ہوگئی۔ نوجوانوں کی من پسند موٹر سائیکل 125، 2000 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت کے ساتھ 1 لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ پہلے ہی مہنگائی کے مارے عوام موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں اب عوامی سواری عوامی نہ رہی۔ کچن چلائیں یا سواری خریدیں۔

صوبائی درالحکومت کی مرکزی موٹر سائیکل مارکیٹ میکلوڈ روڈ پر ڈیلرز اور مارکیٹ عہدیدار بھی پریشان ہیں، بولے کاروبار سکڑ چکا، خریدار مہنگائی کی زد میں ہیں، سیلز نہ ہونے کےبرابر ہے۔ ایک سال کے دوران 70 سی سی موٹر سائیکل 6000 روپے تک جبکہ 125 9400 روپے مہنگی ہونے سے خریداروں میں مایوسی کی لہر چھاگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.