Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت مخالف تحریک میں تیزی، پی ڈی ایم آج بہاولپور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولپور: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچنے لگی۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.