Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیڈریشن میں قومی و پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے: نواب رئیسانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں قومی و پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردی کے واقعہ کا علم ہو جاتا ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستان میں وفاق کی سیاست کا حال ہم سب دیکھ رہے ہیں، اِلزامات ہی اِلزامات کوئی سیاسی بات نہیں، ہم ہمیشہ کہتے ہیں وفاق میں قومی جمہوریت اور اس کے بعد پارلیمانی جمہوریت جس کے لیے نئی سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے لفظ vulnerable استعمال کیا ان کے کلمات سے ظاہر ہوتا ہے ان کو دہشت گردی کا واقعہ ہونے سے قبل علم ہو جاتی ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ PDM کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.