Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان جلد امن کا گہوارہ بن جائیگا : میر ضیاءاللہ لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات(آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کمسن طالبعلم محمد عمران عالیزئی کے ساتھ ذیادتی و قتل کرنا درندگی کی انہتا ہے معاشرے میں ایسے واقعات کا ہونا کسی المیہ سے کم نہیں مگر مجھے فخر ہے کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے قلات انتظامیہ اور پولیس نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے توقع ہے کہ ملزمان اپنے کیفر کردار تک جلد پہنچیں گے لواحقین کی مالی امداد کے لیے ہوم ورک مکمل کرکے سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بجوادی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مختصر دورہ قلات کے موقع پر گزشتہ دنوں درندگی کا شکار بننے والے شہید عمران کے گھر پہنچے جہاں پر فاتحہ خوانی و لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ ،ایس ایس پی قلات ارباب امجد علی کاسی اسسٹنٹ کمشنر زاہد حمید لانگو و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔شہید عمران کے ورثا سے تعزیت اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے ہماری حکومت سے پہلے دہشت گردی کی جو کاروائیاں روز کا معمول بن چکی تھی اس حکومت میں مکمل امن تو نہیں تاہم دو سال سے سیٹلر اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کی واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہے فورسز کی کوششوں سے بلوچستان جلد امن کا گہوارہ بن جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ کی اتنی اہمیت نہیں اپوزیشن غلط پرو پگینڈے کر رہی ہیں ان کا کام یہی ہے۔ اداروں کے خلاف غلط بیانیہ کی وجہ سے باہر دنیا میں اداروں کے خلاف غلط تاثر دیا جارہا ہے اسی لیے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آرز درج ہو رہے ہیں اپوزیشن کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ناراض بلوچ لیڈروں سے مذکرات کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہیکہ باہر بیٹھے ناراض بلوچ لیڈران سے رابطہ ہے اور آگے بھی مذاکرات کے لیے وزیر اعلی بلوچستان اس حوالے سے اہم فیصلے کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.