Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کی تحریک کے اعلان نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں :عبدالرحیم زیارت وال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کا اجلاس جمعہ کو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتونخوامیپ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی ، قومی وطن پارٹی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث اور نیشنل پارٹی کے قائدین نے شرکت کی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ عام ہاکی چوک زرغون روڈ پر منعقد کیا جائے گا جس میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خصوصی طور پر شرکت کریگی ۔اجلاس میں جلسہ عام کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ۔اجلاس میں پشتونخوامیپ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال ،ڈاکٹرحامد خان اچکزئی،عبدالقہار ودان ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر عبدالولی کاکڑ،مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،ممبر صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ،ضلعی صدر جمال الدین رشتیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹڑی سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیرخان اچکزئی،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عصمت اللہ سالم ،محمد ذکریا ذاکر،قومی وطن پارٹی کے جلیل بازئی،شیرمحمد درانی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ،جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ اورسیکرٹری اطلا عات علی احمدلانگو نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کا جلسہ جمہوریت کی بحالی اور استحکام ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے اعلان نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں سلیکٹڈ حکمران حواس باختہ ہوچکے ہیں جس کے سبب اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے تحریک کے راستے میں روڑے ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن سلیکٹڈ حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اب یہ تحریک اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی ظلم و جبر سے رکنے والی نہیں ہے مقاصد کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت تاریخ کے بدترین سیاسی ومعاشی بحران کا شکار ہے نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں کے سبب پاکستان دنیا میں اکیلا کھڑا ہوگیا ہے جبکہ اندرونی طور پر بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب جمہوریت خطرے میں پڑگئی ہے ملک کے ادارے غیر فعال کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توقیر واحترام پر کوئی سمجھوتہ بھی قبول نہیں کریں گے ملک پرعوام کی حکمرانوں کو یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اپنا قومی و عوامی فریضہ ادا کریں گی انہوں نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،ٹریڈ یونینوں ،طلباءتنظیموں ،وکلاءبرادری ،تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اوریگر مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ وہ 11اکتوبر کے جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں پی ڈی ایم بلوچستان کا اگلا اجلاس پانچ اکتوبر کو شام چار بجے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.