Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل :الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے :

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل ہونے کے بعد حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابقبلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 2,753,946، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 2,047,104 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد81ہے ، اس طرح بلوچستان کے کل رائے دہندگان کی تعداد 4,801,131ہے۔ پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 36,371,326، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 29,862,932 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد 1,886ہے، اس طرح پنجاب کے کل رائے دہندگان کی تعداد 66,236,144 ہے۔سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 13,443,983 خواتین رائے دہندگان کی تعداد 10,907,267 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد 431ہے، اس طرح سندھ کے کل رائے دہندگان کی تعداد 24,351,681 ہے۔ خیبر پختونخواہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 11,076,630، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 8,457,201 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد133 ہے ، اس طرح خیبر پختونخواہ کے کل رائے دہندگان کی تعداد 19,533,964ہے۔اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 432,731، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 393,095 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد7 ہے ، اس طرح اسلام آباد کے کل رائے دہندگان کی تعداد 825,833ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 64,078,616، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 51,667,599 اور خواجہ سرا رائے دہندگان کی تعداد 2,538ہے، اس طرح پاکستان کے کل رائے دہندگان کی تعداد 115,748,753 ہے۔واضح رہے جنرل الیکشن -2018 کے وقت رائے دہندگان کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی جس میں 97 لاکھ 93 ہزار 344 کے اضافہ کے بعد اب کل تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہوگئی ہے۔ حتمی انتخابی فہرستیں مورخہ 4 اکتوبر 2020 سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے لہذا رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں ۔ رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ سےفارم-21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم-22 برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم-23 برائے کوائف درستگی بھی ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ فارم رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں جمع کروائے جاسکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.