Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ستمبر میں برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ستمبر 2020 کے مہینے میں برآمدات میں بہتری آئی ہے، ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1.9 ارب ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 15 فیصد کمی کی نسبت اس مہینے کافی بہتری نظر آئی ہے۔میرے خیال میں ابھی آرڈرز کا کافی بیک لاگ موجود ہے اور اس میں ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میری برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈیوں سے مزید آرڈرحاصل کریں اور نئی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن بنائیں۔مجھے امید ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.