Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، غریب طبقے کو علاج مکمل کروانے میں مشکلات کا سامنا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں 260 فیصد تک اضافے نے مریضوں کی بڑی تعداد کو ادویات کی مقدار کم کرنے یا علاج چھوڑنے پر مجبور کردیا جبکہ بڑی دوا ساز کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اس اقدام کے باعث مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائے گی۔

فارماسسٹ اور کچھ ادویات بنانے والوں نے الزام عائد کیا کہ دوا سازی کی صنعت ان کی قیمت کو خام مال کی قیمت سے منسلک کرنے کے بجائے بجلی کی لاگت اور امریکی ڈالر سے منسلک کر کے اپنے کارڈ کھیل رہی ہے جبکہ خام مال کی قیمتیں تیزی سے 2 ہزار ڈالر سے 25 ڈالر تک کم ہوچکی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی رائے یہ تھی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں ان کی قلت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا کیوں کہ بہت سے مریضوں کو درآمد کردہ ادویات خریدنی پڑتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.