Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بیرونی سرمایہ کاروں نے 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے حصص بازار اور بانڈز سے مجموعی طورپر 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال لیا ۔۔

مالی سال 21-2020 کے پہلے تین ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر بانڈز اور حصص کی فروخت کا رجحان رہا ،، اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا آوٹ فلو ریکارڈ کیا گیا۔

تین ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے جبکہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے، انہیں تین ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے بانڈز خریدے اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بانڈز فرخت کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.