Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

’میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا‘

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنے مختلف بیانات سے آئے دن خبروں میں رہنے والی لولی وڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ اسے ریکور نہیں کرپارہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ’میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دی میرا جی ہیک ہوگیا، میں کئی ماہ سے اکاؤنٹ ریکور کرنی کی کوشش کررہی ہوں‘۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اب وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کروانے کے لیے اب سائبر کرائم سے رابطہ کروں گی۔

اداکارہ نے یہ بیان حال ہی میں ایک نجی انسٹی ٹیوٹ کی شجر کاری مہم میں شرکت کے دوران نجی چینل سے بات کرتے ہوئے دیا تھا۔

شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب میں اداکارہ نے ایک سال میں 5 ہزار پودے لگانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں قیام کے دوران میرا بہت نقصان ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اگر میرے بچے ہوتے تو ان حالات میں، میں کبھی انہیں اسکول نہیں بھیجتی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس اپریل میں داکارہ میرا نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے کیوں کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں مرنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میرے پاس کوئی سیونگ نہیں اور میرا یہاں رہنا مشکل ہوچکا ہے‘۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’نیویارک ایک قبرستان بنتا جارہا ہے، ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی‘۔

اپنے آئندہ پروجیکٹ کے حوالے سے میرا نے بتایا کہ وہ اب ایک نئی ٹیلی فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

 

تاہم انہوں نے اپنی ٹیلی فلم کے موضوع اور اس کے نشر ہونے کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ سال اپنی فلم ‘باجی’ کے ساتھ سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ میرا کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

بعدازاں ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی تھی۔

اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ جلد ان کی اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.