Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مخدوم امین فہیم کے بیٹے نیب کے حوالے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیدرآباد: احتساب عدالت کے جج انعام علی کلہوڑو نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی ملکیت کے معاملے میں سابقہ تعلقہ ناظم اور مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلی الزمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر عدنان حفیظ عباسی نے خصوصی پراسیکیوٹر نیاز حسین میرانی کے ساتھ مل کر مخدوم جلیل الزمان عرف مخدوم حبیب اللہ کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے انہیں عدالت میں پیش کیا تھا اور انہوں نے بتایا کہ ملزم نے حیدرآباد کے محکمہ خزانہ کے ملازم اور شریک ملزم مشتاق احمد شیخ کے ساتھ مل کر ناجائز طریقے ےس حاصل کی گئی رقم کا فائدہ اٹحایا تھا۔ریمانڈ کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست کے مطابق مخدوم جلیل اور مشتاق شیخ سمیت دیگر کے خلاف 70کروڑ 47لاکھ 78 ہزار کے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ریفرنس فائل کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق مخدوم جلیل 2001 سے 2010 تک ہالا کے تعلقہ ناظم رہے اور اسے مشتاق شیخ سے اپنے اکاؤنٹ میں 60 لاکھ روپے اور اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے وصول ہوئے جنہوں نے ڈی ایچ اے کراچی کی 24کمرشل اسٹریٹ پر فلیٹ کی خریداری کے لیے 75لاکھ روپے بھی ادا کیے جو مخدوم جلیل کے بہنوئی کے نام تھا۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم جلیل نے 19 اکتوبر 2018 کو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 25 (بی) کے تحت پلی بارگین کی درخواست کی تھی اور قومی احتساب بیورو نے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس کرنے کی شرط کی تکمیل پر اس درخواست کو منظور کرنے کی سفارش کی تھی، انہوں نے کہا کہ 3 جنوری 2019 کو ملزم نے 75لاکھ روپے کے پے آرڈر کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کرایا اور فلیٹ بھی سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن وہ آج تک ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد نوٹسز دیے جانے کے باوجود ملزمان نے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جس کی وجہ سے مجاز اتھارٹی نے اس کی پلی بارگین کی درخواست منسوخ کردی اور اسی وجہ سے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.