Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میں بھی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا، جلیل شرقپوری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ(ن) رہنما جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پارٹی سے ہمیں ایسے تو نہیں نکالا جاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنا کوئی غیر قانونی کام نہیں، میں بھی کل یہی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگروزیراعظم سے پیپلزپارٹی والے ملاقات کریں تو یہ پارٹی خلاف ورزی میں نہیں آتا۔میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کام کے معاملے میں بارہا ملا ہوں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں پارٹی چھوڑدوں۔ نوازشریف کی ٹکراوَ کی پالیسی غیر مناسب ہے۔ سڑکوں پر آنا، احتجاج اور جلسے کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر پارٹی عثمان بزدار کے خلاف حق پر تحریک عدم اعتماد لائے گی تو ساتھ دوں گا۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ حلقے کے کاموں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ میرے بیانات اگر راناثنااللہ یا کسی اور کو مناسب نہیں لگتے تو اس کا ذمہ دار میں نہیں۔ بڑے دل والوں کو چھوٹی سوچ کو دماغ میں جگہ نہیں دینی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.