Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روس کی فوجی طاقت دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روس نے سرد جنگ کے بعد اب دوبارہ اپنی فوجی طاقت کو بڑھاتے ہوئے اسے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بنادیا ہے۔

یہ ہوشربا انکشاف برطانوی تھنک ٹینکس نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا اور بتایا کہ ماسکو کے ایٹمی ہتھیار اور ایئرفورس پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔

برطانوی میڈیا میں اس رپورٹ کے حوالے سے لکھا گیا کہ ماسکو نے دہائیوں سے جاری کوششوں سے اپنی افواج کو تجدید طیاروں سے لیس کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ روسی آرمی اب عام بھرتیوں کے بجائے باصلاحیت اور ماہر فوجیوں پر مشتمل ہے۔

اسی طرح نئے فوجی معاہدوں کے بعد روسی نیوی کو بھی اٹیک ایئرکرافٹس کے ساتھ ساتھ تباہی پھیلانے والے کروز میزائل سے بھی لیس کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کے پاس اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور اس نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران انھیں مزید اپ گریڈ کیا ہے۔

اس وقت ماسکو قیامت صغریٰ برپا (بڑے پیمانے پر تباہی) کرنے والے ہتھیاروں کو ہائپر سونک میزائل اور ایٹمی ٹارپیڈو سے لیس کرنے کے در پہ ہے۔

برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز نے کہا ہے کہ سویت یونین کے خاتمے کے بعد اب روس کی طاقت پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اس انسٹیٹیوٹ نے روس اور مغرب کے درمیان تعلقات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا کہ تجدید شدہ یہ فوج وہ ہتھیار ہے جس سے اپنے حریف کو خبردار کرنے یا پھر استعمال کرنے کی خواہش کا ماسکو اظہار کرچکا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.