Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگست کے دوران امریکا کو بھیجی گئی برآمدات میں 6.58 ملین ڈالر کی کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والا سب سے بڑا  ملک ہے، اگست 2020ء میں بھی سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو 334.5 ملین ڈالر کی کی گئیں تاہم یہ حجم 2019ء کے مقابلے میں کم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اگست 2019ء کے مقابلے میں اگست 2020ء کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات کے حجم میں 6.58 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اگست 2019ء میں امریکا کو 341.08 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں جولائی، اگست 2020 کے دوران امریکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات 6 فیصد کمی سے 714.63 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 671.75 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں تاہم پھر بھی امریکا پاکستان سے درآمد کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے جسے اگست 2020 کے دوران 129.17 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو اگست 2019 کے مقابلے میں 6.1 فیصد کم رہیں۔ اگست 2019 کے دوران برطانیہ کو 137.56 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اسی طرح چین پاکستان مصنوعات درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہے جسے اگست 2020 میں 93.64 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو 93.21 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

ایس بی پی کے مطابق افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 5.36 فیصد اضافہ سے اگست 2020 میں 57.873 ملین ڈالر کے مقابلے میں 60.975 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.