Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگادی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پیمرا کی جانب سے ایک شہری محمد اظہر صدیق کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف کی تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اظہر صدیق لاہور ہائیکورٹ کے مشہور وکیل ہیں جو مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر عدالتوں سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔

پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایک اشتہاری ملزم کو ٹی وی چینلز پر کوریج دینا پیمرا ایکٹ 2007 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے 2018 میں سو موٹو کیس میں سنائے گئے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی چینل آئندہ اشتہاری ملزم (نواز شریف) کی تقریر نشر کرے گا تو اس کے خلاف پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 29 اور 30 کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کا نتیجہ لائسنس کی معطلی کی صورت سامنے آسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.