Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پرراضی کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توعالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھو دے گی۔

 

ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ گزشتہ روز ہی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ کیا تو انہوں نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.