صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ باہر عیش کرنے والوں کو سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ کس کس چیز کی رسید کہاں سے لائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف کا نام لئے بغیر کہا کہ عدالتوں میں کسی چیز کو ثابت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے، جو رقم لے کر باہر عیش کررہے ہیں ان لوگوں کی سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ کس کس چیز کی رسید کہاں سے لائیں گے۔
بینکنگ شعبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ کیش ٹرانزیکشن اب الیکٹرنک ٹرانزیکشن میں تبدیل ہورہی ہے جس سے معیشت میں بہتری آئے گی، بینکاری نظام پر صارفین کے اعتماد اور ڈیجیٹل بینکنگ سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی اور اس ضمن میں بینکوں اور صارفین کے درمیان معاملات میں بینکنگ محتسب کے کردار سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔