Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوئیفا ایوارڈز: بائرن میونخ کے کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کیلئے مین آف دی ائیر کا اعزاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے وابستہ کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ رابرٹ لیوانڈوسکی کا اس ایوارڈ کیلئے اپنے ساتھی کھلاڑی میونئل نیوور اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کیون ڈی بروئنی سے مقابلہ تھا۔ بائرن میونخ سے ہی جڑے ایک اور بڑے نام ہینسی فلک کو کوچ آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی حالیہ سیزن میں کھیلے گئے 47 میچوں میں 55 گول کئے تھے۔ ان کی زبردست کارکردگی نے ان کی ٹیم بائرن میونخ کو چیمئنز لیگ، بوندیزلیگا اور جرمن کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ چیلسی ٹیم کی خاتون کھلاڑی پرنائل ہارڈر کو ویمن پلیئر آف دی ائیر، مانچسٹر سٹی کے پلے میکر ڈی بروئنی چیمپئنز لیگ مڈفیلڈر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.