وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چاہے جتنی بھی سخت بات کریں، مگر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی حکمت عملی ہے وہ اسے سیاسی طور پر استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کے کیسز ہیں وہ ان کا جواب دینے کے بجائے دوسری پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں، حالانکہ انہیں اپنے کیسز کا جواب دینا چاہیے۔