سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابقہ سیکریٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن نے کنجوسی کی انتہا کردی۔
ایک ٹی وی شو کے دوران انھوں نے ویڈیو کانفرنس ایپ کی فری سروس لینی شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلری ایم ایس این بی سی پر ویڈیو لنک ایپ زوم کے ذریعے انٹرویو دے رہی تھیں، اسی دوران ان کا انٹرویو اچانک رک گیا۔
دورانِ انٹرویو زوم کی فری سروس بند ہونے کی وجہ سے ہیلری کلنٹن کی ونڈو پر ایک پاپ اپ میسج نمودار ہوا جو ٹی وی پر دیکھا گیا۔