Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایشیا کپ میں پاکستان دوسرا ميچ آج ہانگ کانگ کے خلاف کھيلے گا

0

پاکستان ايشيا کپ ميں دوسرا ميچ آج ہانگ کانگ کے خلاف کھيلے گا۔ سپر فور مرحلے ميں رسائی کے ليے پاکستان کو کاميابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

دبئی میں جمعرات کو قومی ٹیم کے کھلاڑيوں نے ريسٹ کيا اور کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سپر فور ميں رسائی سے پہلے پاکستان کے لیے یہ آخری امتحان ہوگا۔ شاہينوں کو ہانگ کانگ کے خلاف ميچ جيتنا ہوگا۔

دونوں ٹيميں شارجہ کرکٹ اسٹيڈٰيم ميں آمنے سامنے آئيں گی۔

پاکستان کو پہلے ميچ ميں بھارت نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ہانگ کانگ کو بھی بھارت نے 40 رنز سے ہرايا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.