Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اداکارہ نہ ہوتی تو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی، یمنیٰ زیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے دیگر فنکاروں کے برعکس ٹک ٹاکرز کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک وہ واحد ایپلی کیشن ہے جو نوجوانوں میں بے حد مقبول ہونے کے باوجود جسے سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکار ٹک ٹاک اور ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکرز کے لیے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ٹک ٹاکرز کے لیے خیالات مختلف ہیں بلکہ وہ تو ٹک ٹاکرز کو خود سے اور دیگر اداکاروں سے زیادہ باصلاحیت مانتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب کبھی آپ کے پاس فارغ ٹائم ہو اور آپ ٹک ٹاک دیکھ رہے ہوں تو ایک ڈیڑھ گھنٹہ یوں نکل جاتا ہے کہ مجھے خبر بھی نہیں ہوتی۔

یمنیٰ زیدی نے کہا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے لوگ بہت محنت کرتے ہیں جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں وہ ہم سے اور مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے کہا اگر میں اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ٹک ٹاک بناتی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے کسی اور کی آواز میں ایکشن بناکر بولنا، لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی کیونکہ کسی اور کی آواز پر بولنے کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.