Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو؟ سرفراز احمد کا شکوہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔ 

دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا:

“‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی”

“جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں”

Leave A Reply

Your email address will not be published.