Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لی جائیں گی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر سادہ کپڑوں میں انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دگنی کرنے کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی ہے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تعلیمی اداروں کے دوروں کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی حکمت عملی طے کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.