Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں کورونا کیسز 25914824، اموات 861466

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 14 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 61 ہزار 466 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 68 لاکھ 47 ہزار 486 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 547 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 82 لاکھ 5 ہزار 872 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 88 ہزار 902 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 57 ہزار 938 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 71 ہزار 605 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 79 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 97 ہزار 431 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 22 ہزار 681 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 66 ہزار 460 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 69 ہزار 523 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 17 ہزار 414 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 68 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 57 ہزار 129 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 14 ہزار 263 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 28 ہزار 259 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 52 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 24 ہزار 69 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 65 ہزار 241 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 6 ہزار 36 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 152 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 70 ہزار 973 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 8 ہزار 919 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 28 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 321 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 13 ہزار 145 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 672 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 76 ہزار 894 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 504 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 504 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 929 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 670 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 316 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 14 ہزار 946 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 66 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 318 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 813 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 584 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.