Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امارات آنے جانے والی پروازوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے لیے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کے اس فیصلے کے بعد اسرائیلی پروازیں سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے براہ راست متحدہ عرب امارات جا سکیں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت متحدہ عرب امارات کی درخواست پر دی گئی ہے۔

سعودی اعلان کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے سعودی عرب کا ذکر کیے بغیر بتایا کہ اسرائیلی پروازیں براہ راست متحدہ عرب امارات جائیں گی۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے 2018ء میں بھارت کی ایئرلائن کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.