Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں، مومل شیخ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اور نامور اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئےکہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں۔

اداکارہ مومل شیخ کے گھر 20 اگست کو ننھی پری کی آمد ہوئی، جس کا نام انہوں نے ’علیہا نادر نواز‘ رکھا ہے ، گزشتہ روز مومل شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ، نادر نواز (اُن کے شوہر )، بیٹا اور اُن کی نومولود بیٹی موجود ہے۔

اداکارہ مومل شیخ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں، وہ آپ کے دل کو گرما دیتی ہیں اور آپ کی زندگی کا رخ موڑ دیتی ہیں۔ اللّٰہ میری ننھی علیہا کو دنیا بھر کی خوشیاں اور صحت عطا کرے، اور آپ سب بھی میری چھوٹی شہزادی کے لیے دعائیں کریں۔ ‘

اداکارہ نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ تیرا شکر۔‘اداکارہ کی اس پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

انسٹاگرام پر مومل شیخ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بیٹی کی پیدائش پر اُنہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

انہوں نے اپنی دوسری پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّٰہ نے مجھے بے حد نوازا ہے۔ میں اپنے اہل خانہ کے لیے ملنے والی محبت اور نیک خواہشات کے لیے بے حد مشکور ہوں۔ ‘

مومل شیخ نے مزید لکھا کہ ’مجھے بہت خاص محسوس کرانے کےلیے آپ کا بہت شکریہ۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں اور نیک تمنائوں میں یاد رکھنا ایسے ہی جاری رکھیں!‘

واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 20 اگست کو ہوئی تھی لیکن اُن کی جانب سے اس بات کا اعلان 31 اگست کو سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اُنہیں مبارک باد کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.