Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منشا پاشا کا پسندیدہ شخص کون ہے؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر بتا دیا کہ اُن کا پسندیدہ شخص کون ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منشا پاشا نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص ۔الحمداللّٰہ، ماشاءاللّٰہ۔‘

انسٹاگرام پر جاری کردہ تصویر میں منشا پاشا نارنجی اور گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بالوں میں گجرا اور کانوں میں بھاری جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔

دوسری جانب سماجی کارکن جبران ناصر نے کالے رنگ کا شلوار قمیض پہن رکھا ہے، یہ تصویر کسی تقریب کی معلوم ہوتی ہے جہاں دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی تھی جبکہ ان تصاویر کے پیچھے کا بیگ گراؤنڈ بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی گزشتہ سال 22 سمبر کو ہوئی تھی جبکہ انہوں نے ایک سال بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.