Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

علی رحمن کو بالی ووڈ میں اپنا ہمشکل مل گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمن خان بھارتی اداکار نکّل مہتا سے مشابہہ قرار دیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انعم حنیف نامی صارف نے دونوں اداکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی مشابہت، انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ دو الگ الگ اداکار ہیں، ایک پاکستان کے علی رحمن خان ہیں جبکہ دوسرے بھارت سے تعلق رکھنے والے نکّل مہتا۔

بھارتی اداکار نکّل مہتا بھی اپنی علی رحمن سے مشابہت دیکھ کر حیران ہوگئے اور صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی دیا۔

علی رحمن نے اپنے ٹوئٹ میں مزاح شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو کہا بھی تھا کہ کمبھ کے میلے میں جانا ایک بُرا آئیڈیا تھا۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کمبھ کے میلے میں بہن بھائیوں کے جدا ہونے والی مشہور کہانی کا تذکرہ کیا۔

علی رحمن اور ان کے ہمشکل کی کچھ تصویریں یہاں بھی شیئر کی جارہی ہیں جس سے اندازہ ہوا کہ واقعی دونوں کمبھ کے میلے میں بچھڑے ہوئے دو بھائی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.