Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

الحمداللّٰہ سر کے بال دوبارہ سے اگناشروع ہو گئے: نادیہ جمیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موذی مرض کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ سر کے بال دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے لکھا کہ اپنے ساتھ ساتھ ہمیں دوسروں کے احساسات اور جذبات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور اب الحمداللّٰہ بال بھی دوبارہ سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ  کینسر سے پہلے وہ زیادہ تر اپنے بارے میں سوچتی تھیں لیکن اب ان کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب وہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر چیز کے لیے اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے اور اس سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ نادیہ جمیل کم از کم 3 ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 جولائی کو گھر منتقل ہوگئیں تھیں۔

کینسر کی تشخیص کے چند دن بعد ہی 7 اپریل کو اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو خوش قسمتی سے کامیاب گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔

کیموتھراپی کے دوران ہی نادیہ جمیل نے مئی میں اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے اور وہ پہلے دن سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.