Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سوشانت نے کبھی ڈپریشن میں مبتلا ہونے پر گفتگو نہیں کی، والد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے کہا ہے کہ سوشانت نے ان سے کبھی بھی اپنے ڈپریشن (ذہنی دباؤ) میں مبتلا ہونے کے معاملے پر گفتگو نہیں کی۔ سوشانت کے والد نے یہ بات ممبئی پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتائی۔

بھارتی اخبار کے مطابق سوشانت سنگھ کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے نہ تو کسی سے کچھ پوچھا اور نا کسی سے اس بارے میں اپنے بیٹے کی موت کے بعد کوئی بات کی کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے حوالے سے ان سے کوتاہی ہوئی۔

سوشانت سنگھ کے والد نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ سوشانت 13مئی 2019 کو پٹنہ میں گھر اس وقت آیا تھا جب گھر میں ایک تقریب تھی۔ اور وہ مجھ سے ملا تھا۔ مذکورہ تقریب کو 15 مئی کو منعقد ہونا تھا، اور اس دوران وہ کسی بھی قسم کے تناؤ یا ذہنی خلفشار میں مبتلا نظر نہیں آیا، اگلے روز یعنی 16 مئی کو واپس ممبئی چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشانت کو واٹس پر پیغامات بھیجا کرتے تھے اور سوشانت اس کا جواب دیا کرتا تھا، میں اسے فون نہیں کرتا تھا کیونکہ وہ اپنے کاموں میں کافی مصروف ہوتا تھا۔

البتہ سوشانت فون کیا کرتا تھا اور ہماری گپ شپ ہوتی تھی۔ وہ پوچھا کرتا تھا کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے، اس دوران جب بھی اس سے پوچھا کہ وہ کیسا ہے تو اسکا جواب ہوتا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔

کے کے سنگھ نے مزید بتایا کہ 7جون 2020 کو سوشانت نے مجھے فون کیا تو میں نے اس سے کہا کہ اسے پٹنہ آئے ایک برس ہوگیا ہے، اور میں نے اسے کہا کہ اگر دل کرتا ہے تو آجاؤ، جس پر اس نے کہا کہ دیکھتا ہوں، میں بہتر محسوس نہیں کررہا، میں کسی بھی وقت آجاؤنگا۔ اور 14جون 2020 کو دوپہر سوا دو اور ڈھائی کے درمیان میں پٹنہ میں اپنے گھر میں بیٹھا تھا تو مجھے ٹیلی وژن کی خبروں کے ذریعے پتہ چلا کہ سوشانت نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

جس کے بعد میں اپنے ہوش حواس کھو بیٹھا، بعدازاں میں بذریعہ ہوائی جہاز اپنے بھتیجے نیرج سنگھ اور رشتہ داروں کے ساتھ اگلے روز ممبئی پہنچا، اور ہم نے اسی روز شام کو ممبئی میں اسکی آخری رسومات ادا کیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کے بعد میں سوشانت کے فلیٹ پر پہنچا جو کہ اس نے باندرہ میں کرائے پر لیا تھا۔ مجھے سوشانت کے حوالے سے کوئی خدشات اور اس سے کوئی شکایت بھی نہ تھی، میرے خیال میں سوشانت نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.