Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی سے بادل بالائی علاقوں میں پہنچ گئے، تیز بارش کی پیشگوئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا، محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعے کو ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

تیز بارش سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10روز سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، کراچی میں یہ خشک موسم امدادی کاموں کےلیے معاون ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور گجرات میں بھی بارش ہوگی۔

دو دن کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں بھی بادل خوب برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.