Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی: بارش کی تباہ کاریوں پر سرکاری اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریوں پر سرکاری اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٓآڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے کراچی میں سرکاری اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے، اس حوالے سے خصوصی آڈٹ کے لیے مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق آڈٹ ٹیم 2018 اور 2019 کے دوران سرکاری اداروں کو دیے گئے فنڈز کا آڈٹ کرے گی۔دستاویز کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، 3 کنٹونمنٹ بورڈز اور شہر کی 6 ضلعی میونسپل کارپوریشنز کا بھی آڈٹ ہوگا۔

آڈیٹر جنرل کے حکم کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی کا خصوصی آڈٹ الگ سے ہوگا۔دستاویز کے مطابق ڈرین سسٹم کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ کوڑا کرکٹ اور سیوریج ٹھکانے لگانے کے لیے فراہم کردہ وسائل کا بھی آڈٹ ہوگا۔اے جی آفس کے مطابق آڈٹ کے دوران نالوں کی صفائی پر ہونے والے اخراجات کا جائزہ اور نالوں کے گرد ہونے والی تجاوزات کو چیک کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق آڈٹ کے دوران بارشوں سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں میں رابطے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.