Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دفعہ 144 کے باوجود حب ڈیم کے اسپل وے پکنک پوائنٹ میں تبدیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھرنے سے اس کے اسپل ویز سے اضافی پانی کا اخراج جاری ہے۔ یہ پانی حب ندی کے راستے سمندر میں شامل ہورہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے حب ڈیم یا اس کے اسپل وے تک عام اور غیرمتعلقہ شہریوں کی آمدورفت روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود شہریوں نے حب ڈیم اور اسپل ویز کو پکنک پوائنٹ اور تفریحی مرکز بنا لیا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق کراچی اور ڈیم کے اطراف بلوچستان کے نواحی علاقوں سے روزانہ سیکڑوں افراد پکنک منانے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں اور اسپل ویز پر دن بھر میلہ لگا رہتا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کی پابندی پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں لوگ اسپل ویز کے نیچے ہی نہیں نہا رہے بلکہ اسپل وے کی دیوار پر بیٹھے اور حب ڈیم کے اندر بھی غوطے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

واپڈا ذرائع کے مطابق اسپل ویز کو نقصان کی صورت میں یک دم 10 لاکھ کیوسک پانی کا اخراج ہوسکتا ہے، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو سیلابی صورتحال سے حب ڈیم سے گڈانی تک کی آبادی کا صفایا ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق واپڈا کی سیکیورٹی سیکڑوں لوگوں کو حب ڈیم آنے سے روکنے کیلئے ناکافی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگ ڈیم پر پکنک منانے والوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، ان کی مدد اور تعلقات کی بنا پر لوگ عام راستے کی بجائے نچلے راستوں سے حب ڈیم پہنچ یا اسپل وے تک جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آج بلوچستان پولیس اور لیویز نے ڈیم کا کنٹرول سنبھا لیا ہے، واپڈ ذرائع کے مطابق مقامی شہریوں نے حب ڈیم پر پکنک کی پابندی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.