Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف اے ٹی ایف پر بھارت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) سے متعلق امور میں اپوزیشن جماعتیں اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں عمران  خان نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کے لیے اہم کردار ہوتا ہے لیکن ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھارت اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوجائے، اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے اس حوالے سے قانون سازی روکی۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی ہے، وہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچارہی ہے، وہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں اپنے مفاد کی ترامیم چاہتی ہے۔عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کے کردار کو قوم کے سامنے رکھیں۔

دوران اجلاس سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومت اقدامات اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بریفننگز دی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.