Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اللہ کی قسم، موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنادوں گا، شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنادوں گا۔ناظم آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو اپنی گود میں لینے والے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 160ارب روپے کا اعلان کیا لیکن ایک دھیلا خرچ نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں اور تباہی کواپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فوری امداد دی جائے، جن کے گھر تباہ ہوئے، ان کے گھروں کی فوری تعمیر کی جائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جو شہر قائداعظم اور مادر ملت کا شہر ہے وہاں بھی وزیراعظم کو آنے کی توفیق نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو وہ پہلی فرصت میں کراچی آتے۔ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ شہر میں تاریخی بارشیں ہوئیں، شہر سمندر بن گیا، پورے پاکستان کی ہمدردیاں آپ کو پہنچانے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اندرون سندھ میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں نے الیکشن میں کہا تھا کہ کراچی سے گندگی 6 ماہ میں صاف کراؤں گا اور سڑکیں بنوانے سے متعلق 1 سال کا ٹائم فریم دیا تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کراچی کےلیے کیا کیا؟ مجھے موقع ملا تو کراچی کو لاہور نہیں پیرس بناؤں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.