Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں لکھا کہ انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.