Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فی تولہ سونا 2500 روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2500روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 959 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ روپے سے گر کر 98 ہزار 765 روپے ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.