Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یو ایس اوپن: امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی فاتحانہ انٹری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک:  امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں فاتحانہ انٹری سے ریکارڈ چوبیسواں گرینڈ سلیم جیتنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ادھر برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں بمشکل فتح ملی۔

تفصیل کے مطابق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی ہم وطن کرسٹی آہن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی کھلاڑی کی ایک بڑی کامیابی پر نظریں جم گئی ہیں۔

دوسری امریکی ویمن کھلاڑی میڈیسن کیز نے بھی ایونٹ میں کامیاب انٹری ڈالی۔ مینز سنگلز میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو پہلے ہی میچ میں ٹف ٹائم ملا۔

غیر معروف جاپانی کھلاڑی نِشی اوکا سے پانچ سیٹ کا مقابلہ چار گھنٹے اور انتالیس منٹ تک چلا۔ تجربہ کار اینڈی مرے نے بمشکل تین دو سے کامیابی سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ تماشائیوں پر پابندی کے باعث ناؤمی اوساکا سمیت ویمن کھلاڑیوں نے بھی میچ دیکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.