Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سلووینیا کے روگلیک کے نام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیرس:  خوبصورت قدرتی مناظر میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس میں دنیا بھر کے سائکلیسٹ ان ایکشن ہیں تاہم چوتھا مرحلہ سلووینیا کے روگلیک کے نام رہا۔

انہوں نے 157 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے، سات منٹ اور سینتالیس سیکنڈ میں طے کیا۔ معمولی فرق سے انہیں کے ہم وطن پوگاکار رہے۔ ریس کے ابتدا ہی میں سائیکلسٹ نے جوشیلا پن دکھایا، آگے نکلنے کے جنون میں ایک رائیڈر سائیڈ بیرئر سے ٹکرا گیا۔ زخمی سائیکلسٹ کو فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ معمولی حادثے سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جیتا تھا۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے نیس سے سسٹرون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 198 کلو میٹر پر محیط تھا۔

آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 198 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 17 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آئرلینڈ کے سائیکل سوار سام بینیٹ نے دوسری جبکہ یورپیئن چیمپئن اٹلی کے جیاکومو نزولو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر فرانس کے سائیکل سوار جولین الفلیپ کا قبضہ ہے۔

ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.