Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاس اینجلس: امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے باعث نسل پرستی اور پولیس کی بربریت سے متعلق کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس بندوق تھی جو اس نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پرتشدد بحث کے دوران پھینک دی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ڈیجون کیزی نامی شخص اپنی سائیکل پر سوار تھا جب لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف کے ڈپٹیز نے پیر (31 اگست) کی دوپہر کو گاڑیوں سے متعلق ایک غیر متعین کوڈ کی خلاف ورزی پر اسے روکنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ روکنے کی کوشش پر وہ پیدل فرار ہو گیا اور جب اہلکاروں نے اسے پکڑا تو اس نے ایک ڈپٹے کو چہرے پر مکا مارا اور ساتھ ہی کچھ کپڑے گرگئے جو وہ شخص اپنے ساتھ لے کر جارہا تھا۔

لیفٹیننٹ برینڈن ڈین نے رپورٹرز کو بتایا کہ ڈپٹیز نے نوٹ کیا کہ سیاہ فام شخص کے ہاتھ سے گرنے والے کپڑوں کے اندر ایک سیاہ رنگ کی نیم خودکار گن تھی اور اس وقت پولیس ڈپٹی نے اس پر فائرنگ کی تھی۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ کیا جب وہ شخص گن نکالنے کی کوشش کررہا جب اسے گولی ماری گئی۔

برینڈن ڈین نے کہا کہ حکام نے اس واقعے میں ملوث تمام ڈپٹیز کا انٹرویو لینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.