Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مالی سال 2020ء: بچت سکیموں میں سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  مالی سال 2020 کے دوران بچت سکیموں میں سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھ گئی۔

نیشنل سیونگ کے مطابق گزشتہ مالی سال بچت سکیموں میں سرمایہ کاری 21 فیصد اضافے سے 371 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2019 میں بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 306 ارب روپے تھا ۔۔

حکومت نے مالی سال 2021 میں بچت سیکموں میں سرمایہ کاری کاہدف 227 ارب روپے رکھا ہے۔ ہدف میں کمی کی بڑی وجہ شرح سود میں کمی کا ہونا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی، ڈیفینس سیونگ کے شرح منافع میں 4.9فیصد، بہبود اور پیشن کے شرح منافع میں 4 اعشاریہ 8 فیصد، ریگیولر سیونگ کے شرح منافع میں 4.9 فیصد جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں 5.6فیصد کمی ہوچکی ہے۔

نیشنل سیونگ کے اعداد شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں 159 ارب روپے کے بانڈز بھی فروخت ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.