Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگست:مہنگائی کم ہوکر9.3سے 8.2 فیصدپرآگئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  رواں مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں مہنگائی کم ہوکر 8.2 فیصد پر آگئی، جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تھی،اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں چکن 36.4، ٹماٹر 31.8 اور تازہ پھل 23 فیصد سستے ہوئے ، دال مونگ 6.5، سبزیاں 2.7 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مسور، دال چنا، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ اگست میں سالانہ بنیاد پرپیاز 38.6 فیصد سستا ہوا، سبزیاں اور تازہ پھل بھی سستے ہوئے ۔ اگست میں ماہانہ بنیاد پر چینی 13.53، گندم 12 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.8، پیاز 10.4 اور تازہ دودھ 4.8 فیصد مہنگا ہوا۔ اگست میں سالانہ بنیاد پر آلو 62.4، گندم 44.3، مونگ 35.6 اور چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.