Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر کم ،165کی سطح پر واپس ،سونا300روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(بزنس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان جاری ہے جس کے باعث ڈالر 165کی سطح پر واپس آگیا،ادھر فی تولہ سونا 300 روپے مزید مہنگاہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے کی کمی سے 165.85 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے 166.30 روپے پرآگیا۔یورو 50 پیسے کے اضافے سے 199.50 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 1.50 روپے کے اضافے سے 224 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا21ڈالرکے اضافے سے 1990 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 700اور دس گرام257روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 909روپے کاہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.