Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی کا کورونا پروٹوکولز کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن کا آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے کورونا وائرس پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں کرکٹ سرگرمیوں کے مرحلہ وار، بتدریج اور محتاط آغاز کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سہولیات کی فراہمی اور تفریحی کرکٹ کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔آئندہ کرکٹ سیزن کی تیاری کیلئے ایلیٹ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کی خاطر پی سی بی کے میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈپارٹمنٹ نے صورتحال کا بغور جائزہ لیا جبکہ دوسرے مرحلے میں بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق اپنے پروٹوکولز جاری کرے گا جس میں مناسب تبدیلی بھی ممکن ہو گی۔گزشتہ بارہ ماہ کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مینز،ویمنز اور مختلف ایج گروپس کے علاوہ سابقہ پلیئرز جو پی سی بی کے روزمرہ انتظامی امورمیں شامل ہیں یا جن کا بحالی پروگرام جاری ہے کورونا وائرس پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے استعمال کی اجازت ہوگی جن کیلئے پیشگی ای میل کر کے بکنگ کرانی لازمی ہو گی جبکہ سماجی فاصلے کے معیاری پروٹوکولز پرمکمل عمل کیا جائے گا اور ایک ہی سامان محفوظ بنائے بغیر زیادہ افراد استعمال نہیں کر سکیں گے ۔کھلاڑیوں کو اپنے اسسٹنٹ اور ہیلپرز ہمراہ لانا منع ہوگا جبکہ نیٹ بالرز کی نامزدگی اور منظوری بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا استحقاق ہو گی۔اس عمل کے دوران ماسک لگائے کھلاڑی ڈس انفیکشن گیٹ سے بخار چیک کروا کے گزرنے کے پابند ہوں گے جن کو پریکٹس کے دوران بال پر تھوک لگانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کھلاڑیوں کیلئے مکمل محفوظ ماحول میں سیزن کی تیاری کیلئے پروٹوکولز طے کرنا ضروری تھا لہٰذا وہ جامع اور مربوط پلان کی تیاری کیلئے میڈیکل ٹیم کے شکرگزار ہیں جو پلیئرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.