لاہور: پنجاب میں حالیہ مہم کے دوران 31 اضلاع بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا 100 فیصدہدف پورا نہ کر سکے ،صرف 6 اضلاع نے ٹارگٹ پورا کیا ،مجموعی طور پر 94 فی صد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے لاہورنے ٹارگٹ کا 86فی صدحاصل کیا جبکہ ڈی جی خان میں ٹیموں کے وزٹ نہ کرنے کی شکایات سامنے آئیں۔رواں سال پولیو سے پنجاب میں 4 ، گزشتہ تین ماہ میں لاہور میں دو بچے ہلاک ہوئے ہیں۔رواں سال پنجاب میں 8 جبکہ ملک بھر میں 67 نئے کیسز سامنے آئے ۔ راوی ٹاؤن میں دو کیسز پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادیہ کو عہدے سے ہٹا یا گیا ۔پولیو پروگرام انچارج سندس ارشاد کا کہنا ہے ہر ماہ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کسی بھی ضلع میں آئندہ پولیو کیس آنے پر متعلقہ ٹیم بمعہ ویکسی نیٹر معطل ہو گا، ڈی ڈی ایچ او تبدیل، ڈی ایچ او اور سی ای او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔
مشرق مزید