Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اینٹی کرپشن پنجاب کا کارنامہ، خزانے کو 26 کروڑ کا فائدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیوں سے قومی خزانے کو 26 کروڑ سے زائد کافائدہ ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 3 کروڑ مالیت کی 400 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ اوکاڑہ میں پونے 2 کروڑ مالیت کی 84 کنال اراضی واگزار کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریوں کی مد میں 15 کروڑ کی ریکوری ہوئی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں پنجاب سوشل سیکیورٹی سے 6 کروڑ 75 لاکھ سے زائد رقم کی ریکوری کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.